Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

میں شوخ تھا، چنچل تھا، کیا تجھے یاد نہیں؟




میں شوخ تھا، چنچل تھا، کیا تجھے یاد نہیں؟
خوار کیا، برباد کیا، کیا تو اب بھی شاد نہیں؟

ہجر ہے، فراق ہے، اس لیے میں اب حاد نہیں
نگہ بلند تھا، شعلہء جوالہ تھا، مگر اب خاد نہیں

میں بے مرّوت؟ کیا دی میں نے تجھے ناد نہیں؟
گر سنی تو نے مری ناد نہیں، کیا پھر تو عاد نہیں؟

کئی راتوں سے جو میں محو رُقاد نہیں
ہے یہ میری خطا؟ یا تیری پرماد نہیں؟

کوئی شخص بھی لفظ محبت سے رہا نِرباد نہیں
یہ محبت احساس ہے؟ کیا محبت زہرباد نہیں؟

علم العروض، اوزان و بحور، تیرا کلام موتاد نہیں
حدِ ادب! زبان سنبھال، تو بھی بحر کا موناد نہیں

عین کرے ایراد مگر یہ ایزاد نہیں
گر یہ ایزاد نہیں تو پھر ایراد نہیں

(عین عظیم)

Post a Comment

0 Comments