غزل: تیرا ہجر مجھ پر بڑا بھاری ہے
شاعر: عین عظیم
تیرا ہجر مجھ پر بڑا بھاری ہے
کیا میری نیند بھی تمہاری ہے؟
میں تجھ کو فراموش کیوں نہیں کر پاتا؟
کیا میرے ذہن پر تیری اجارہ داری ہے؟
تم نے کبھی میرا احساس تک نہ کیا
تم نے بھی کیا زندگی گزاری ہے؟
عشق ہے، کس سے؟ یہی سوال بھاری ہے
موت ہے، حیات ہے پھر زندگی کیوں نری دشواری ہے؟
وہ ٹھکرا چکا ہے مجھ گوہر نایاب کو
پھر بھی کیوں باقی اک امیدواری ہے ؟
نفرت پاپوش، سمجھا کہ محبت تری سواری ہے
آہ عین! تجھ پر بھی خوش گمانی طاری ہے
(عین عظیم)

0 Comments