Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

گر تُو نہیں۔۔۔؟۔۔۔؟




گر تُو نہیں۔۔۔؟۔۔۔؟

تیری حسرتوں کی
چاہتوں میں
مجھے راحتیں 
تو مل گئیں!

تیرے خوابوں کے
بادلوں میں
مجھے بارشیں
تو مل گئیں!

تیری دھڑکنوں کی
آہٹوں میں
مجھے بے چینیاں 
تو مل گئیں!

تیری سوچ کے
زاویوں میں
ہزار فکریں
بھی مل گئیں!

مجھے اب سمجھ میں ہے
آرہا کہ 

یہ راحتیں 
یہ چاہتیں 
یہ حسرتیں
یہ بارشیں

یہ آہٹیں
یہ دھڑکنیں
یہ مدہوشیاں
یہ بے چینیاں

یہ فکریں
یہ زاویے
یہ لہجے
اور یہ راستے

گر تُو نہیں 
کچھ بھی نہیں

(عین عظیم)

Post a Comment

0 Comments